🔥 تم اپنا ٪100 کام پر دو تنخواہ نہیں لیتے

 

تم اپنا ٪100 کام پر دو تنخواہ نہیں لیتے

ایسے کئی جملے آپ نے اکثر و بیشتر سُنے ہوں گے. آج میں آپ کو کچھ تلخ باتوں سے آگاہ کرنے جا رہا ہوں. شاید کہ آپ نے ان میں سے کچھ باتیں پہلے سنی ہی ہوں. 🤔🤔🤔

ایک سرکاری ملازم ہونے کی حیثیت سے ہم کبھی بھی اپنی تنخواہ کے مطابق اپنے کام سر انجام نہیں دے سکے، سارا سارا دن ذلالت برداشت کرنے کے بعد اگر کو بااثر سرکاری ملازم آپ کی توہین کرے تو یقیناً آپ کو برا لگے گا. جو انسان جس جگہ پر ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے، وہاں پر اس کو کافی سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ مسائل اس کے کام سے متعلق نہیں ہوتے یہ وہ مسائل ہیں جو ایسے بااثر سرکاری ملازمین کی طرف سے ہوتے ہیں جن کو وقتی طور پر آپ پر انچارج بنا کر لگایا جاتا ہے جو ہوتا تو سرکاری ملازم ہے لیکن اپنے آپ کو چوہدری صاحب سمجھنے لگ جاتا ہے. 🕶

سرکاری کام پر میں نے کافی سروے کیا، کیا کوئی کام ایسا جو ممکن نہ ہو کرنا، یا جس کے کرنے میں کوئی انسانی مہارت کے باوجود کوئی مسئلہ ہو تو ایسے کم ہی ایشو سامنے آئے ہیں، 🥷

زیادہ مسائل انسانی رویوں کی صورت میں سامنے آئے ہیں، ایک ہی ادارے میں کام کرنے والے، ایک ہی دفتر میں کام کرنے والے آپس میں صرف اس لیے ایک دوسرے سے متنفر ہوتے ہیں. کیونکہ وہ ایک دوسرے کی غیبت کرتے ہیں، ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں یہ بات بتانے کی ضرورت نہیں ہے، کہ اسلام میں غیبت والے کے لیے کیا کہا گیا ہے. 🙊

اب ہم بات کرتے ہیں ان مسائل کی جن کے بارے میں بات کرنا ایک سرکاری ملازم کے لی جرم ہے جو کہ درج ذیل ہیں:

1. چھٹی

2. بچے بیمار ہیں

3. گھریلو مسائل

4. میرا ذاتی کام ہے

5. اخراجات

6. کسی افسر کے ذاتی کام کےلیے پیڑول

7. اچانک مجبوری کا پیش آنا / شادی یا فوتگی وغیرہ

8. وسائل میں کمی

9. کسی سرکاری بااثر ملازم کی حرکتوں کی وجہ سے اس کے ساتھ کام نہ کرنا

10. ویسا کام ممکن نہ ہونا جو کہا گیا ہو (کسی دوسرے کا مشورہ). 😜😜😜😜😜

سرکاری اداروں میں کام کرنے والے کچھ لوگ ایسے بھی آپ کو ملیں گے جو ہر وقت تولیہ 🛀 ہاتھ میں لے کر گھومتے ہوئے نظر آئیں گے. اور موقع کی تلاش میں ہوں گے کہ کپ وقت ملے اور وہ اپنا کام احسن طریقے سے پورا کر سکیں. 😍😍😍 اور یہ موصوف اپنے کام میں اپنا ٪100 شامل کرتے ہیں کہ سر میرے سے بہتر کوئی تولیہ 🛀 پھیر ہی نہیں سکتا. 🤔🤔🤔

یہاں پر انسان کی اصل پہچان ہوتی ہے کہ وہ کیسا انسان ہے؟ باتوں سے تو ہر کوئی آپ کو یہی بتانے اور ثابت کرنے کی کوشش کرے گا کہ وہ اچھا انسان ہے. 💂💂💂💂💂

سرکاری ملازمین سے اگر ٪100 بہترین کام لینا ہے تو ان کو پہلے ٪100 آرام و سکون تو فراہم کریں. کیا موجودہ حالات میں ایک سرکاری ملازم کی تنخواہ اتنی ہے کہ وہ اس مہنگائی میں گزارہ کر سکےجہاں پیاز 150 روپے، گھی 540روپے کلو، اب اور مزید تفصیل کیا بتاؤں، ان حالات میں کیا امید رکھتے ہیں ان لوگوں سے جو گورنمنٹ کے ملازم ہیں وہ کیا لوگوں کی مدد کریں جنہیں خود مدد کی ضرورت ہے. 😒😒😒😒

سرکاری ملازم جتنا با اثر ہو گا اتنا ہی خوشحال ہو گا اور خوشحال افراد نہ تو تولیہ 🛀 رکھتے ہیں اور نہ ہی دوسرے سے حسد اور کینہ رکھنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں.

سرکاری نوکری کیا ہے؟ کبھی آپ نے سوچا کہ کیا ان لوگوں کے گھر نہیں چلتے تو سرکاری ملازم نہ ہوں، بلکہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ زیادہ خوشحال ہوتے ہیں جو اپنا کام کاروبار کرتے ہیں. ایک ریڑھی لگانے والا شخص ایک سرکاری ملازم سے ماہانہ زیادہ کماتا ہےاور بغیر اپنے پاس تولیہ 🛀 رکھنے کے باوجود خوشحال ہے. 😂😂😂😂😂😂😂

اس دنیا میں تمام لوگوں کو آزادانہ طور پر پیدا کیا گیا ہے. اب آزادی ہم خود کتنی حاصل کرت ہیں وہ ہمارے اوپر منحصر کرتی ہے. ہم سارا سارا دن کام بھی کرتے ہیں اور باتیں بھی سنتے ہیں کیوں؟ صرف اس لیے کہ ہمارے اوپر موجود بااثر سرکاری ملازم ناخوش نہ ہو بلکہ اس کو خوش رکھا جائے، کیا اتنی محنت اللّہ تعالٰی کو بھی خوش کرنے کے لیے کی کبھی آپ نے؟؟؟ 🤔🤔🤔🤔🤔

سرکاری ملازمین کے اندر ایک ڈر موجود ہے کہیں نوکری سے نکال نہ دیا جائے، اور باقی ہمارے ساتھ جو مرضی کر دیا جائے ہمیں منظور ہے ہم نے کبھی نہیں آواز اٹھانی کبھی سوال نہیں کرنا!!!!!!! 👍👍👍👍

18سے  20 سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد کیا ملا؟ غلامی پہلے ہم انگریز کے غلام تھے اب ہم سرکار کے غلام ہیں

انسان اپنی زندگی میں اتنی محنت کر کے سرکاری نوکری سے زیادہ کما سکتا ہے. اوسطاً انسان 50 سال تک کام کرتا ہے اب آپ اپنی عمر سے اندازہ لگا لیں آپ کتنا اور کام کر سکتے ہیں.

دعاؤں کا طالب:

سرکاری ملازم

Comments

Popular posts from this blog

11th Class Computer ONLINE Test/Paper

9th COMPUTER New Syllabus Notes