Posts

Showing posts with the label Islamic Section

🤲دعائے حزب البحر مشکلات کی آسانیاں، رزق میں برکت،

Image
  Download Dua

🤲 گمشدہ چیز اور ڈوبی ہوئی رقم کو پالینے والا عمل

  اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ صبح وشام ایک تسبیح کم از کم اول وآخر تین بار درود شریف کامل یقین اور اعتماد کے ساتھ پڑھیں ۔باقی پورا دن ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔

🤲 سورۃ فاتحہ سےناممکن اورمشکل ترین مسائل کاحل

  عمل:شب جمعہ کو یہ عمل شروع کرنا ہے ۔پہلی شب سورۃ فاتحہ 70 دفعہ پڑھنی ہے۔ دوسرے دن 60دفعہ ، اگلے دن 50دفعہ، پھر40، پھر30 ، پھر20، آخری دن بدھ کا ہوگا جس میں سورۃ فاتحہ 10 دفعہ پڑھنی ہے۔ پھر اگلے دن سے وہی 70 دفعہ سے شروع کریں۔ عمل کرتے وقت مقصد کا تصور ہو۔ شرائط:گھر کا ایک کونہ منتخب کر لیں۔وقت اور جگہ ایک ہو۔مرد کھلے آسمان کے نیچے ننگے سر ہو کر پڑھیں ۔اگر کوئی مجبوری ہے تو کوئی بات نہیں۔عمل پر مکمل یقین اور اعتماد ہو۔اگر مسئلہ زیادہ مشکل ہے تو دن میں دو دفعہ یعنی صبح اور شام بھی کر سکتے ہیں۔

🏋️‍♂️ موٹاپے کا نہایت آسان علاج

  موٹاپا بہت سی بیماریوں کا مجموعہ ہے‘ تھوڑی سی محنت سے ہم اس پر کنٹرول کرسکتے ہیں‘ اکثر مریضوں کو اس سے فائدہ ہوا‘ افادہ عام کی غرض سے خوراک  کاشیڈول حاضر ہے۔ صبح8 بجے چائے یا قہوہ  صبح دس بجے چائے یا قہوہ  دوپہر بارہ بجے گرم دودھ کا گلاس  دوپہر دو بجے دودھ سوڈے کا گلاس   بعد دوپہر چار بجے ایک کپ چائے  شام چھ بجے گرم دودھ کا گلاس  رات نو بجے چائے یا قہوہ  رات کو سونے سے پہلے گرم دودھ کپ۔  یہ پروگرام ہفتے کے تین دن استعمال کریں اور موٹاپے سے نجات پائیں۔  نیز بلاناغہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد کا چمچ مکس کرکے چسکی لے لے کر پی لیں۔ نوٹ:   تین دنوں میں درج بالا ترکیب کے علاوہ اور کچھ استعمال نہیں کرنا۔

گھریلو جھگڑوں سے یقینی نجات

Image
  جب مشکلات،گھریلو ناچاقیاں ،روزانہ کے گھریلو جھگڑے آپ کو مایوس کر دیں تو اس پریشانی کے عالم میں اس دعا کو پڑھیں اﷲ اپنے حکم سے پریشانی کو دور کر دے گا۔ اور کہیں گے سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمارا غم دور کیابیشک ہمارا رب بخشنے والا قدر فرمانے والا ہے

📚 100 Duain

  100 Duain

📚 Dua krin

Dua Krin  

📚 La-Ilaha-Illa-Allah

Click To Open The Link  La-Ilaha-Illa-Allah

🤲 حضرت خواجہ سید محمد عبداللہ ہجویری ؒ کا ہر مقصد کیلئے مجرب عمل

Image
  قرآن پاک لیں اس کی ہر سطر   پر   یہی الفاظ دوہرائیں ہر سطر پر انگلی پھیرتے جائیں روز جتنے پارے پڑھ سکیں، انگلی پھیرتے جائیں پڑھتے جائیں پڑھتے وقت اپنی پریشانی ،اپنے مقصد کا تصور ہو اور یہ تصور ہوکہ میں استغفار بھی کرتا ہوں ندامت بھی کرتا ہوں میں توبہ بھی کرتا ہوں جو کچھ عذاب کی وجہ سے ہے ،وبا ہے قحط ہے، ہرمرض اور جو پریشانی ہے الہیٰ میرے گناہوں کی وجہ سےسے اگر ندامت سچی ہے تو اللہ فوری مشکل حل کردیگا ۔ایک قرآن پاک مکمل کرلیں،تین مکمل کرلیں یا سات قرآن مکمل کرلیں۔ 

رزق میں اضافہ کرنے کیلئےافطار کے وقت کی دعا

Image
  افطار کی وقت افطار سے تھوڑی دیر پہلے سورہ مائدہ کی آیت ۱۱۴ کو ۱۱ مرتبہ پڑھ لیں۔  یہ قرآنی دعا پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کر کے پھونک ماریں اور اللہ پا ک سے دل ہی دل میں دعامانگ لیں۔   نسلوں کے رزق میں اضافہ ہو گا انشاءاﷲ۔ افطار کے وقت رزق بڑھتا بھی ہے اور رزق ملتا بھی ہے۔ اگر افطار سے پہلے نہیں پڑھ سکتے تو افطار کے دوران پڑھ لیں۔ ترجمہ: اے اللہ!اے رب ہمارے ہم پر آسمان سے ایک خوان اتار کہ وہ ہمارے لئے عید ہو ہمارے اگلے پچھلوں کی اور تیری طرف سے نشانی اور ہمیں رزق دے اور تو سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔

استخارے کا عمل

Image
  اگر کسی شخص کو کسی معاملے میں تذبذب ہو اور خیالات میں انتشارہو کہ یہ کام کروں یا نہ کروں‘وہ استخارہ اس ترکیب سے کرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دل مکمل یقین کے ساتھ ’ہاں‘ یا ’نا ں‘کی طرف ہوجائے گا یا خواب میں کوئی ایسا اشارہ مل جائے گا جس کے سبب کام میں یکسوئی پیدا ہوگی۔ مثلاً ہرا رنگ‘ ہرا کپڑا یا کھیت یا ہری گھاس کا میدان نظر آیا یہ کامیابی کا رنگ ہے یا خواب میں سیلاب‘ طوفان یا سخت اندھیرا نظر آیا یا جنگ ہورہی ہے یا آگ جل رہی ہے یہ اشارہ ہے کہ یہ کام کرنا صحیح نہیں ہے۔ اس کام کے کرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے۔ استخارہ کا طریقہ یہ ہے:۔ بعد نماز عشاء سونے سے قبل دو رکعت نفل پڑھے‘ اس میں استخارہ کی نیت ہو اس کے بعد اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد یہ کلمات ایک سو بار پڑھے:۔ آخر میں گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھے اور کسی سے بات کیے بغیر سوئے کہ قبلہ کی طرف چہرہ اور سینہ ہو۔ دایاں ہاتھ سر کے نیچے دبا ہو بعد میں نیند کی حالت میں کروٹ لی جائے تو کچھ حرج نہیں ہے۔ یہ عمل تین یا سات دن کرے۔ اگر پہلے ہی دن معلوم ہوجائے تو پھر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

شادی میں تاخیر اور رکاوٹیں دور کرنے کیلئے

Image
  شادی کا مسئلہ اٹکا ہوا ہے گھر میں پریشانیاں ہیں۔ہروقت نہایت کثرت کے ساتھ پڑھیں۔ ورنہ کم از کم دن میں کسی وقت ‘ وقت مقرر کرکےیہ آیت 313 مرتبہ اول و آخر گیارہ بار درود شریف۔ ترجمہ:-      وہی اوّل وہی آخر وہی ظاہروہی باطن اور وہی سب کچھ جانتا ہے۔

غریبی اور تنگدستی دور کرنے کیلئے

Image
  جو شخص غریب ہواور اس کا ہاتھ خرچ کے معاملے میں تنگ رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ بعد نمازِ مغرب یا بعد نماز عشاء باوضو سورۂ مزمل (پ ۲۹) گیارہ مرتبہ پڑھے ۔ سورۂ مزمل پڑھنے سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔ سورۂ مزمل پڑھتے وقت جب اس عمل کی برکت سے گھر سے غربت اور تنگدستی کا خاتمہ ہو گا اور روزی میں برکت پیدا ہو گی۔ شرط یہ ہے کہ یہ عمل روزانہ بلا ناغہ کرے اور پابندی سے کرے گا تو اس کا پھل پائے گا۔

🤲 مغفرت اور رحمت کا عجیب عمل

Image
  حضور نبی کریمﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ار شا د فرمایا کہ جو مسلمان مرد یا عورت وتر کے بعد دو سجدے اس طر ح کرے۔ کہ ہر سجدہ  میں پانچ مر تبہ پڑھے اور دونو ں سجدوں کے درمیان بیٹھ کر ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھے ۔ تو قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کے وہاں سے اٹھنے سے پہلے مغفر ت فرما دیں گے اور ایک سو (100)حج اور ایک سو (100 ) عمروں کا ثواب دیں گے اور اس کی طر ف اللہ تعالیٰ ایک ہزار (1000 ) فرشتے بھیجیں گے جو اس کے لیے نیکیا ں لکھنی شروع کر دیں گے اور اس کو (100 ) غلا م آزاد کر نے کا ثواب بھی ملے گا اور اس کی دعااللہ تعالیٰ قبول فرمائیں گے اور قیامت کے دن (60 ) اہل جہنم کے حق میں اس کی شفا عت قبو ل ہو گی اور جب مرے گا یہ شخص شہا دت کی مو ت مر ے گا ۔ (فتاویٰ خانیہ جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 678)

🤱 نظر بد دور کرنے کیلئے

Image
  اگر کسی بچے یا بڑے کو نظر لگ گئی ہو یا کسی جانور پر نظربد کا اثرہو تو اس کیلئے با وضو یہ آیا ت تین مرتبہ پڑھ کر نظر والے انسان یا جانور پر ایک دفعہ دم کرے‘ اس کے بعد دو بارہ تین مرتبہ پڑھ کر دم کرے، تین بار اسی طرح دم کرنے سے انشاءاﷲ تعالیٰ شفاء حاصل ہو گی اور نظر بدکا اثر ختم ہو     جا ئے گا۔ وہ آیات یہ ہیں: اور ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بدنظرلگا کرتمہیں گرادیں گےجب قرآن سنتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ضرور عقل سے دور ہیں۔اور وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کے لئے۔

🗂️ تمام تر امیدوں کی وابستگی اللہ تعالیٰ کی ذات سے رکھیں

  تمام تر امیدوں کی وابستگی اللہ تعالیٰ کی ذات سے رکھیں میں نے ایک قدرت کا نظارہ یہ بھی دیکھا ہے کہ جب تک کوئی لاحاصل رہے تب تک خاص ہے جب حاصل ہو جائے تو اپنی قدر کھو دیتا ہے وہ چیز ہو یاں انسان میں نے رب کی محبت کے سوا ہر ایک محبت کو فانی پایا۔ غم پتا ہے کب ہوتا جب ہم خاص سے عام ہونے لگتے ہیں جب ہمیں چاہنے والے انسان بےزاری کا اظہار کرنے لگتے ہیں جب وہ لوگ ہم سے دور ہونے لگتے ہیں جو ہمارے قریب آنے کے لیے ترستے تھے جب وہ دل ہم سے تھکنے لگیں جو ہمارے بغیر کہںں لگتے نہیں تھے   اور پتا ہے ایسا کیوں ہوتا؟؟؟ کیونکہ ہم اہم ہونے کا وہم پال لیتے ہیں ہم انسانوں سے امیدیں لگانے لگتے ہیں اس بات کی کہ ہمیں ہمیشہ شاید ایسے ہی چاہا جائے گا لیکن فطرت تو کچھ اور ہی ہے ہر انسان کی۔۔۔ پتا ہے انسان ہر اس چیز کے پیچھے پڑ جاتا ہے جو اسے اچھی لگے اس کہ متعلق جاننے کی کوشش کرتا ہے انسان لاحاصل کو حاصل کرنے کی کوششوں میں لگ جاتا ہے جس طرح ایک چھوٹا سا بچہ، اسے کوئی کھلونا پسند آجائے تو اسے خریدنے کہ لیے ضد کرتا ہے اسے حاصل کرنے کے لیے ایک ایک روپیہ جمع کرکے اسے خریدتا ہے۔ لیکن جیسے ہی وہ بچ...

🎉 اللہ نے چاہا تو ضرور ہمارے بھی دن بدلیں گے

  اللہ نے چاہا تو ضرور ہمارے بھی دن بدلیں گے یہ خیال اکثر ہمارے دلوں میں اور الفاظ ہماری زبانوں پر آتے ہیں، لیکن ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ یہ کب اور کیسے ہو گا. ہماری قوم کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے کسی بھی کام میں مقصد کا تعین نہیں کیا جاتا، بچپن میں ہم سکول جاتے ہیں لیکن کوئی مقصد نہیں ہوتا کہ ہم کیوں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ہم جوان ہو جاتے ہیں تب بھی ہمارا کوئی مقصد نہیں ہوتا. ہم بوڑھے ہو جانے پر بھی اپنی زندگی کا مقصد نہیں سمجھ سکتے، اور پھر اس دنیا سے رخصت فرما جاتے ہیں. تعلیم ہمیں ڈگری دے دیتی ہے اور ہم زندگی میں ذریعہ معاش کے لیے نوکری بھی حاصل کر لیتے ہیں. لیکن اس کے باوجود ہم اپنی زندگی میں مطمئن نہیں، خوش نہیں، اپنی ہی نوکری / اپنے ہی کاروبار پر ہم اس کی خامیاں اور برائیاں کر رہے ہوتے ہیں . جب کہ ہم یہ بات سمجھ نہیں سکتے کہ ہمارا مقصد واضح نہیں ہے اور ہم بغیر مقصد کے اپنی زندگی گزارتے جا رہے ہیں . اکثر جب ہم کسی کام کو کرنے کا ارادہ کرتے ہیں کہ ہم کوئی کاروبار شروع کریں تو ہمارے ارد گرد موجود وہ لوگ جو خود بغیر کسی مقصد کے ہوں آپ کے اس ارادے کی مخالفت کریں گے...

نیک او رصالح بیوی اور نیک اور صالح اولا د کیلیے انمول عمل

Image
  سورۃ الفرقان آیت نمبر-74 اس دعا کے پڑھنے والے کو اللہ پاک اپنی قدرت سے نیک او رصا لح بیوی کے غیبی اسباب پید ا فرمائیں گے، نیک اور صالح اولا د عطا فرمائیں گے، اہل وعیال کی حفاظت فرمائیں گے ،گھر اور خاند ان پر آئی بلا اور آفات ٹال دیں گے، اولا د کو ایسا بنا ئیں گے جو اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوگی، اس کی قبر میں راحت کا سامان ہوگی اور اس کی بخشش کا سبب ہوگی، تقو یٰ طہارت کے با مِ عروج پر ہوگی ۔

Qurani & Rohani Duain

  Click On Link To Open File   ⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️   Qurani & Rohani Duain  

🛀 روحانی غسل سے جسمانی اور روحانی بیماریوں کا علاج

Image
  صحت و عافیت اورپرسکون زندگی کو بحال رکھنا اور بیماری لاحق ہونے پر اس سے چھٹکار ا حاصل کر ناانسا نی فطر ت کا اہم تقاضا ہے،انسان کو لاحق ہونے والے امراض دونو ں طرح کے ہیں روحانی وجسمانی اور ان دونوں کا شافی علاج قرآن مقدس اور احادیث مبارکہ میں ہے جیسا کہ خداوند عالم کافرمان ہے ’’ وننز ل من القران ماھو شفآء ورحمۃ للمومنین   ‘‘یعنی ہم نے جوقرآن نازل کیاہے اس میں (جسما نی وروحانی) بیماریوں کے لیے شفاء ہے اور اہل ایما ن کے لیے سراپارحمت ہے۔ (سورہ بنی اسرائیل ۸۲) اسلا م پاکیز ہ مذہب ہے اورنظافت اور صفائی ستھر ائی کو پسند کرتا ہے اسی لیے نماز پنج گانہ کے ساتھ وضو کا حکم دیااور وضو میں ان اعضا ء کو دھو نے کا حکم دیا گیا جو بار بار غبا ر آلود ہوتے ہیں اور جن میں میل وکچیل زیا دہ لگتا ہے، پھر ہفتہ میں کم از کم غسل کو سنت قرا ر دیا گیا تاکہ پو را جسم صاف ستھر اہوجائے۔ اولیا ء کا حیر ت انگیز روحانی غسل ایسا مجر ب عمل ہے جس میں اللہ کا فرمان بھی ہے یعنی قرآنی آیات اور حضورﷺ کا طریقہ بھی یعنی سنت کے مطابق غسل کرنا اسی وجہ سے یہ ہر قسم کی بیما ری اور پریشانی کے لیے ایک تیر بے خطا اور ...