🫂 "سفید پوش ہی کیوں؟"



 

آج ایک شخص مجھے اور میری ٹیم کو رلا کر چلا گیا جب اس نے کہا "آج ایک مہینے کے بعد میرے گھر میں آٹا جائے گا ورنہ میں روزانہ دس روٹیاں ہوٹل سے لے کر جاتا تھا"۔ جب اس سفید پوش شخص کو آدھی قیمت پر راشن دیا تو اس نے صرف ایک آٹے کا تھیلا، ایک لیٹر آئل اور ایک کلو چینی خریدی۔ چار بچوں کا باپ کہنے لگا "ایک دن مجبوراً اپنی بیوی کو سرکاری آٹے والی قطار میں ٹھہرایا۔ سستا آٹا تو خرید لیا مگر رات کو گھر جا کر میں دو بجے تک روتا رہا کہ آج میرے ہوتے ہوئے بیگم کو چار گھنٹے قطار میں ٹھہرنا پڑا۔ میں کام پر نہ جاتا تو اس آٹے کے پیسے نہ آتے"۔ 


ان کا آدھی قیمت پر بل 1378 روپے بنا وہ اسی پر شکر ادا کرتے ہوئے رونے لگے۔ کہ ایک تھیلا، ایک آئل، ایک کلو چینی، سویاں اور دو کلو چاول مل گئے۔ میں نے ایک الگ سے شاپر تیار کیا۔ اس میں دو لیٹر آئل ، دو کلو چینی ، ایک کلو بیسن ، تینوں دالیں ، روح افزاء شربت ، دو سویاں، لال مرچ ، نمک ، دو پتی کے ڈبے ، چاول اور بچوں کے لیے بسکٹ ، کپ کیک ، چاکلیٹ ڈال کر یہ پارسل الگ سے پیش کیا "بھائی یہ آپ کیلئے تحفہ ہے"۔ جواب ملا "نہیں بھائی ۔۔ میرے لیے وہ سب بھی بہت ہے پلیز بس کریں"۔ میں نے گلے لگا کر کہا "اللہ تعالیٰ نے آپ کیلئے بھیجا ہے لے جائیں"۔ میں نے 1400 میں سے صرف ایک ہزار رکھ کر باقی بھی واپس کر دیے ۔ وہ زار و قطار رونے لگے۔ ٹیم ممبرز نے سامان دروازے تک پہنچایا تو واپس آ کر ارسلان نے کہا "وسیم بھائی ۔۔ وہ باہر مجھ سے چپک کر بہت زیادہ روئے ڈھیر ساری دعائیں دیتے ہوئے" ۔ میں بہت دیر تک کرسی پر بے جان سا بیٹھا رہا۔۔۔


بس یہی وجہ ہے کہ میرا ٹارگٹ سفید پوش ہیں۔ میں یہاں روز ایسے لاتعداد کیسز دیکھتا ہوں چند ایک قلم بند کرتا ہوں۔ آدھی قیمت کا مقصد بھی اصل سفید پوش کو تلاش کرنا ہے۔ پھر سے کہہ رہا ہوں اس رمضان المبارک میں دستر خوان یا مفت راشن کی تقسیم سے بہتر ہے سفید پوش لوگوں کو ٹارگٹ کریں۔ آدھی قیمت یا آدھی سے بھی آدھی قیمت پر راشن دیجیئے سفید پوش لوگ آپ کے مفت دستر خوان یا راشن پر نہیں آئیں گے۔۔۔۔۔

محبتیں سلامت رہیں


Comments

Popular posts from this blog

11th Class Computer ONLINE Test/Paper

9th COMPUTER New Syllabus Notes