🖨️ اپنی آنکھیں کھول کر دیکھیے،
اپنی آنکھیں کھول کر دیکھیے،
یہ دنیا، یہ کائنات یہاں
آپ کے کرنے کو بہت کچھ ہے۔ کتنی منزلیں ہیں جو آپ جیسے مسافروں کی منتظر ہیں۔ کئی
راستے آپ کے قدموں کی خاک چھاننے کو بے قرار ہیں۔ کئی کامیابیاں آپ جیسے شخص کی
راہ تک رہی ہیں۔ کئی خواب آپ کی آنکھوں میں بس کر شرمندہ تعبیر ہونا چاہتے ہیں۔ کئی
مقاصد آپ جیسے کسی شخص کیلئے اپنی بانہوں کو کھول کر بیٹھے ہیں۔ کئی راز آپ جیسے
کھوجیوں کے انتظار میں ابھی تک راز ہی ہیں۔ بہت سارے ایٹم، کیمیکل، سٹرکچر، فلسفے،
ادویات اور تحقیقات آپ جیسے کسی ڈاکٹر، انجینئر، کیمسٹ اور سائنسدانوں کے ہاتھوں
دریافت ہونا چاہتے ہیں۔ بہت سی غزلیں آپ جیسے کسی شاعر کی امانت ہیں اور کئی ناول،
افسانے، کہانیاں اور کالم آپ کے قلم کی نوک سے قرطاس پر آنے کو دن رات انتظار کی
سولی پر لٹک کر مایوس رہ جاتے ہیں کیوں کہ آپ اپنے سفر، منزل، خواب اور مقاصد کو
چھوڑ کر ابھی تک "ٹائم پاس" کی آڑ میں محبت و عشق کے کھیل کھیلنے میں
مصروف ہیں۔
انتخاب آپ کا اپنا
ہے۔۔
سلامت رہیں. علم
حاصل کریں اس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی.
✍️_
محمد طاہر فاروق
Comments
Post a Comment