🤲 صبح کی دعا

 اے پروردگار!🤲🤲🤲

میں گناہگار، بدکار ہوں اس قابل نہیں کہ تیری نعمتوں کا شکر ادا کر سکوں تیری نوازشوں کا احسان مند ہوں مجھے میرے نیک مقاصد میں کامیاب فرما دے. 

اے پروردگار! تیرا شکر ہے کہ میری غلطیوں کے باوجود میرا رزق مجھے عطاء فرما رہا ہے میں ان گناہوں سے توبہ کرتا ہوں جو میں جانے انجانے میں سرزد کر گیا. 


اے پروردگار! اے رحیم! اے کریم اللہ

 میرے والدین، میرے بہن بھائیوں، میرےعزیز و اقارب، میرے دوستوں، میرے اساتذہ اور میرے طالب علموں کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھ.  

اے پروردگار! ہمارے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرما دے. 

اے پروردگار! روزِقیامت حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت نصیب فرما. آمین 


🌹🌹 صـــــبـــــح بــــخـــیــــر 🌹🌹

Comments

Popular posts from this blog

11th Class Computer ONLINE Test/Paper

9th COMPUTER New Syllabus Notes