📚 ایک افریقی سبق آموز تحریر

اوبنٹو! 


اوبنٹو براعظم افریقہ کی ایک بہترین کہانی ہے ۔افریقی اوبنٹو روایت کے پس پردہ وجہ بھی نہایت اہم ہے۔ انسانی رویے اور کلچرز کے ایک ماہر نے افریقی قبیلے کے بچوں کو ایک کھیل کھیلنے کی تجویز دی۔ اس نے مٹھائی سے بھری ایک ٹوکری ایک درخت کے نیچے رکھ دی اور تمام بچون کو درخت سے سو میٹر کے فاصلے پر کھڑا کر دیا ۔ اب اس نے اعلان کیا کہ بچوں میں سے جو بھی سب سے پہلے ٹوکری تک پہنچا وہ ٹوکری  میں موجود تمام متھائی کا حقدار ٹھہرے گا ۔ 

جب اس نے ریڈی اسٹیڈی گو (ایک دو تین ) کہا۔ 

اپ یہ سن کر حیران رہ جائینگے کہ ان بچوں نے کیا کیا۔ ان سب نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ۔ اکٹھے دوڑ کر ٹوکری تک پہنچے اور ٹوکری میں موجود تمام مٹھائی کو ایک دوسرے کے ساتھ  یکساں بانٹا اور مل کر موج اڑائی ۔

 

  جب " عالم تقابل تہذیب " نے ان سے ایسا کرنے کی وجہ پوچھی تو سب نے ایک جواب دیا ۔ 


        " اوبنٹو  "

جس کا معنی ہے کہ ایک اکیلا خوشی کیسے منا سکتا ہے جب باقی تمام افسردہ ہوں ۔ 


افریقی زبان میں اوبنٹو کا معنی ہے:


 "میں اس لیے ہوں کہ ہم سب ہیں"

Comments

Popular posts from this blog

11th Class Computer ONLINE Test/Paper

9th COMPUTER New Syllabus Notes