✒️ واقعہ ایک بزرگ کا

 ہمارے حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک درویش آتے تھے۔دیہاتی تھے،باکل ان پڑھ تھے ۔وہ درویش حضرت سے فرمانے لگے کہ:میںجب بھی اپنے شیخ کے پاس جاتا تھا وہ مجھے خنزیر کہتے تھے،میرے شیخ ہر وقت غصے میں اورجلال میں رہتے تھے اور مجھے کہتے تھے کہ توخنزیر ہے ۔ درویش کہنے لگے کہ میں چپ ہوجاتا۔

خنزیر سے انسان بننے کی کوشش

وہ درویش مجھے کہنے لگے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ میرے حضرت مجھے خنزیر کیوں فرمارہے ہیں۔ پھر کچھ عرصے کے بعد مجھے خودہی سمجھ آئی کہ وہ ایسے ہی نہیں کہتے تھے میرے اندر لگتا ہے کہ کوئی خنزیر ہے۔اس لئے اپنے آپ کو خنزیرسے انسان میں بدلنے کی محنت کی۔ کیونکہ قرآن کہتا ہے، ہر ایک انسان ، انسان نہیں ہوتا۔ترجمہ:’’وہ جانور ہے بلکہ جانوروں سے بدتر ہے‘‘ اور کیونکہ خنزیر جانوروں کی بدترین قسم میں سے ہے۔ پھر وہ درویش کہنے لگے میںنے اپنے من کو بدلنے ، اپنی دنیا کو بدلنے، اپنے رزق کو بدلنے، اپنی سوچوں کو بدلنے، اپنے بولوں کو بدلنے کی محنت کرنی شروع کردی، اور اُن کا خنزیر کہنا کم ہوتاگیا،کم ہوتا گیااور ایک وقت آیا انہوں نے مجھے خنزیر کہنا چھوڑ دیا۔

حضرت اب مجھے خنزیر نہیں کہتے؟

وہ درویش کہنے لگے بہت ہی عرصہ انہوں نے مجھے خنزیر نہ کہا تو ایک دفعہ میں نے ڈرتے ڈرتے پوچھا کہ:’’حضرت بہت عرصے سے آپ نے خنزیر نہیں فرمایا؟‘‘ حضرت کہنے لگے : ’’وہ اس لئے کہ اب تم میں خنزیر موجودنہیں ہے۔‘‘ ایک اور صاحب کووہ حضرت خبیث کہا کرتے تھے، ان صاحب کو بھی سمجھ نہیں آتی تھی۔ ایک اور شخص تھاجس کو حضرت اندھا کہا کرتے تھے کہ ’’تواندھا ہے‘‘ اُن کوبھی سمجھ نہیں آتی تھی کہ اندھا کیوں کہتے ہیں۔ وہ حضرت کہنے لگے چونکہ مجھے سمجھ آگئی تھی تو میں نے ان لوگوں کو یہ سوچیں دیں کہ اپنے آپ کو بہتر کریں۔اس لیے فقیر جو کہتے ہیںاس میں خیر ہی خیر ہے۔

قلندر جو کہتا ہے حق کہتا ہے!

قلندر جو کہتا ہے حق کہتا ہے، اِس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے جس کی ہمیں سمجھ نہیں آتی۔ میں نے اُس شخص سے کہا کہ فقیر جوکہہ رہا ہے اس کو سمجھوتم یقینا اندھے ہوگئے ہو! وہ صاحب کہنے لگے :میں تو اندھا نہیں ہوں میں تو ٹھیک ہوں ، میں نے کہانہیں! تیرا دل اندھا ہے اور جس کا دل اندھا ہوتا ہے اُسکو وہ چیز جو نظر آنی چاہیے وہ نظر نہیں آتی اور جو نظر نہیں آنی چاہیے وہ نظر آتی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

11th Class Computer ONLINE Test/Paper

9th COMPUTER New Syllabus Notes